ماسکو ۔ 18 مارچ (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 70 فیصد عوامی حمایت حاصل کر لیں گے۔ یہ بات ایک عوامی جائزے میں بتائی گئی ہے۔ گزشتہ روز اتوار کو روس میں صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ عوامی جائزوں کے مطابق صدر ولادیمیر پوٹن 70 فیصد عوامی حمایت حاصل کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر صدر کے عہدے پر براجمان ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ 65 سالہ پیوٹن …
صدارتی انتخابات، ولادیمیر پیوٹن 70 فیصد عوامی حمایت حاصل کر لیں گے،عوامی جائزے

مزید خبریں
ماسکو ۔ 18 مارچ (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 70 فیصد عوامی حمایت حاصل کر لیں گے۔ یہ بات ایک عوامی جائزے میں بتائی گئی ہے۔ گزشتہ روز اتوار کو روس میں صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ عوامی جائزوں کے مطابق صدر ولادیمیر پوٹن 70 فیصد عوامی حمایت حاصل کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر صدر کے عہدے پر براجمان ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ 65 سالہ پیوٹن گزشتہ 18 برس سے برسر اقتدار ہیں۔ وہ 3 مرتبہ صدر اور ایک مرتبہ روسی وزیر اعظم کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔








