صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی برتری کے بعد ایشیاءکے بیشتر حصص بازاروں میں شدید مندی

104

ٹوکیو ۔ 09 نومبر (اے پی پی) امریکی صدارتی انتخابات میں اہم ریاستوں میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری کے بعد ایشیاءکے بیشتر حصص بازاروں میں شدید مندی کا رجحان رہا اور ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں 5.5 فیصد اور ہانگ کانگ میں 2.82 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں اہم ترین نکی 225 انڈیکس 949.36 پوائنٹس کی کمی سے 16222.20 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ ہانگ کانگ میں ہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 646.73 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 22262.73 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا