صدارتی انتخاب میں سینیٹ، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 706 ووٹ شمار ہونگے

صدارتی انتخاب میں سینیٹ، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 706 ووٹ شمار ہونگے سینٹ، قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کا ایک رکن ایک ووٹ شمار ہوگا ، صوبائی اسمبلیوں کے 65، 65 ووٹ شمار کئے جائیں گے اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) صدارتی انتخاب میں سینیٹ، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 706 ووٹ شمار ہونگے، سینٹ، قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کا ایک رکن ایک …

صدارتی انتخاب میں سینیٹ، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 706 ووٹ شمار ہونگے
سینٹ، قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کا ایک رکن ایک ووٹ شمار ہوگا ، صوبائی اسمبلیوں کے 65، 65 ووٹ شمار کئے جائیں گے

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) صدارتی انتخاب میں سینیٹ، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 706 ووٹ شمار ہونگے، سینٹ، قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کا ایک رکن ایک ووٹ شمار ہوگا جبکہ دیگر صوبائی اسمبلیوں کے 65، 65 ووٹ شمار کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق صدر کے انتخاب کیلئے سینٹ کے 104، قومی اسمبلی کے 342، بلوچستان اسمبلی کے 65 ووٹ ہونگے، پنجاب اسمبلی کے 5.7 اراکین کا ایک ووٹ شمار کیا جائے گا۔ سندھ اسمبلی کے 2.5 اراکین کا ایک ووٹ، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 1.9 اراکین کا ایک ووٹ شمار ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے لئے پولنگ 4 ستمبر کو ہوگی۔