صدرمملکت ممنون حسین کی سرحد چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات

137
APP22-10 ISLAMABAD: March 10 – President Mamnoon Hussain interacting with a delegation of Sarhad Chamber of Commerce & Industry at Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے کاروبار کی نئی راہیں کھلیں گی اور روز گار کے مواقع ملیں گے، حکومت سرمایہ کاری کے فروغ اور سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔صدر مملکت نے یہ بات جمعہ کوایوان صدر میں حاجی محمد افضل کی سربراہی میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو میںکہی ۔ملاقات میںوزارت تجارت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام بھی شریک تھے۔صدر مملکت نے کہا کہ ملک صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور درست اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے بین الاقوامی مالیاتی ادار وں نے پاکستان کو معاشی طور پر ترقی کرتا ہوا ملک قرار دیا ہے۔