صدرمملکت نے پشاور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مقرر کرنے کی منظوری دیدی

108

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نے پشاور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد وزارت قانون نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی حلف اٹھانے کی تاریخ سے ہی چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس اقبال حمید الرحمن کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی سیٹ پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مظہر عالم مےاں مندوخیل کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش تھی جس کی سمری پارلیمانی کمیٹی کے توسط سے صدر پاکستان کو بھجوائی گئی تھی۔ صدر مملکت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دےدی تاہم جسٹس مظہر عالم مےاں مندوخیل کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کا معاملہ اور نوٹیفکیشن تاحال زیر التواءہے۔