صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا سابق پوپ ایمرتس بینیڈکٹ کے انتقال پررنج وغم کااظہار

240
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سابق پوپ ایمرتس بینیڈکٹ کے انتقال پررنج وغم کااظہارکیاہے۔ہفتہ کویہاں جاری بیان میں صدرمملکت نے کہاکہ وہ بھائی چارہ پرمبنی دنیا کیلئے کام کرنے وا لے سابق پوپ ایمرتس بینیڈکٹ کے انتقال پر پاکستان سمیت دنیابھرمیں کیتھولک مسیحیوں کے غم میں شریک ہیں۔

صدرمملکت نے کہاکہ سابق پوپ ایمرتس بینیڈکٹ دنیا بھرمیں محروم اورمحکوم لوگوں سے یکجہتی اورامیروں اورغریبوں کے درمیان تفاوت کوکم کرنے کی ہنگامی اپیلیں آج بھی متعلقہ ہیں۔صدرنے کہاکہ وہ دنیا بھرکے کروڑوں لوگوں کے غم میں شریک ہیں۔