صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر کی ملاقات

95

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے بدھ کو ایوان صدر میں ملاقات کی اور مالی سال 2017-18ءکی سالانہ آڈٹ رپورٹ پیش کی۔ مالی سال 2017-18ءکے دوران 13652.145 ارب روپے کا آڈٹ کیا گیا اور 127.279 ارب روپے بازیاب کئے گئے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے آفس کی آئینی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ بہتر اسلوب حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے شفافیت کسی بھی حکومت کی ترجیحی ہونی چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیاکہ آڈٹ کے عمل میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جانا چاہیے تاکہ شفافیت یقینی ہو اور استعداد کار میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔