اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی انشورنس محتسب کی خدمات کی فراہمی اور شکایات کی آن لائن رجسٹریشن سمیت جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی انشورنس محتسب محمد رئیس الدین پراچہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی، ماقات کے دوران …
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی انشورنس محتسب محمد رئیس الدین پراچہ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی انشورنس محتسب کی خدمات کی فراہمی اور شکایات کی آن لائن رجسٹریشن سمیت جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی انشورنس محتسب محمد رئیس الدین پراچہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی، ماقات کے دوران انہوں نے صدرمملکت کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ پریس ریلیز کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وفاقی انشورنس محتسب انشورنس صنعت کے صارفین کے تحفظ اور نقصانات سے بچانے کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو وفاقی انشورنس محتسب کی سفارشات پر بروقت عملدرآمد کی ہدایت کی کیونکہ شکایات کنندگان کو مطمئن کرنے کیلئے یہ انتہائی اہم ہیں۔








