صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ڈیرہ غازی خان ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

125

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈیرہ غازی خان ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوںکے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔صدر مملکت نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد اور سہولیات فراہم کی جائیں۔