صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا گلگت بلتستان کے دورہ کے موقع پر وادی شگر کا بھی دورہ

شگر ۔ 8 اگست (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کے دورہ کے موقع پر وادی شگر کا بھی دورہ کیا اس دوران صدرمملکت سے شگر کے رہائشی افراد نے ملاقات کی اور صدرمملکت نے ان کے مسائل سنے۔ایوان صدر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق شگر کے رہائشی افراد نے امید ظاہرکی کہ کووڈ19 کی وجہ سے بند سیاحتی شعبہ کھلنے سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔اس موقع پر صدر مملکت نے مقامی افراد کووڈ 19 وبا کے خلاف ان کی کاوشوں کے بارے میں تفصیلات بھی سنی۔ان افراد نے صدرمملکت کو کورونا وائرس کے ان کے روزگار بالخصوص سیاحت کے شعبہ کی بندش سے ہونے والے نقصان سے آگاہ کیا۔صدرمملکت نے انہیں یقین دلایا کہ کووڈ19 سے متعلقہ پابندیاں اٹھنے کے بعد ان کے روزگار معمول پر آجائیں گے۔انہوں نے اس موقع پر گلگت بلتستان میں خصوصی افراد کو ملنے والی سہولیات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔صدر مملکت عوام میں گھل مل گئے جنہوں نے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔