صدرمملکت کی پشاور میں بم دھماکے کی شدید مذمت

220
صدرمملکت ممنون حسین کی کارخانو بازار پشاور میں بم دھماکے کی شدید مذمت
 دشمن اس طرح کی بزدلانہ کاروائیو ں سے دہشت گر دی کےخلاف ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کر سکتے، پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا ،صدرمملکت
اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نے کارخانو بازار پشاور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دشمن اس طرح کی بزدلانہ کاروائیو ں سے دہشت گر دی کےخلاف ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کر سکتے، پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا اور حکومت دہشت گردی کی کسی بزدلانہ کارروائی سے کسی صورت مرعوب نہیں ہوگی۔