صدرممنون حسین کی قیادت میں ذیابیطس کے دن کے موقع پر ایوان صدر میں واک کا اہتمام

103
APP47-13 ISLAMABAD: November 13 - President Mamnoon Hussain addressing the participants of World Diabetes Day Symbolic Walk at Aiwan-e-Sadr. Minister of State for CADD Dr. Tariq Fazal Chaudhary is also present. APP

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین کی قیادت میں ذیابیطس کے دن کے موقع پر ایوان صدر میں واک کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس واک کا مقصد لوگوں میں ذیا بیطس کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔اس موقع پر صدر مملکت نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان اپنے طرزِ زندگی میں چندبنیادی تبدیلیاں لا کرذیابیطس اور بعض دیگر موذی امراض سے بچ سکتا ہے۔ ذیابیطس یقیناًایک پیچیدہ اور تکلیف دہ مرض ہے جس کے نتیجے میں مزید بہت سے امراض جنم لیتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ عوام کو بہتر طرزِ زندگی کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے لیے اس طرح کی سرگرمیاں نچلی اور دیہی سطح پر ہونی چاہییں تاکہ حفظان صحت کے اصول زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔انھوں نے کہا کہ تمام ادارے حکومت کے ساتھ ملک کر عوام کو بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔