اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سری لنکا میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور املاک کو پہنچنے والے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو ایوانِ صدر پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے مرنے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور متاثرہ عوام کے ساتھ یکجہتی …
صدرِ آصف علی زرداری کا سری لنکا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سری لنکا میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور املاک کو پہنچنے والے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو ایوانِ صدر پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے مرنے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور متاثرہ عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں سری لنکا کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے جو گلوبل سائوتھ کے ممالک کو زیادہ متاثر کررہی ہے، باوجود اس کے کہ اس تبدیلی میں ان کا کردار نسبتاً کم ہے۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان خود موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین اثرات سے متاثر رہا ہے اور اس تناظر میں متاثرہ ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ حکمتِ عملی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے بحران کے وقت ایک دوسرے کی مدد کے ساتھ ساتھ موسمیاتی ریزیلینس، تیاری اور تخفیف سے متعلق مشترکہ اقدامات پر زور دیا۔
صدرِ مملکت نے سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کے نام تعزیتی پیغام میں حکومت اور سری لنکا کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ صدرِ مملکت نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔








