اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ قازقستان کی قیادت اور عوام کو ملک کے 34ویں یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد دی ہے۔ پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری جمہوریہ قازقستان کے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے پیغام صدر مملکت نے کہا کہ یہ موقع 1991 میں قانونِ آزادی اور ریاستی خودمختاری کی منظوری کی یاد دلاتا ہے، ایک ایسا …
صدرِ آصف علی زرداری کی قازقستان کی قیادت اور عوام کو ملک کے 34ویں یومِ آزادی کے موقع پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ قازقستان کی قیادت اور عوام کو ملک کے 34ویں یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد دی ہے۔ پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری جمہوریہ قازقستان کے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے پیغام صدر مملکت نے کہا کہ یہ موقع 1991 میں قانونِ آزادی اور ریاستی خودمختاری کی منظوری کی یاد دلاتا ہے، ایک ایسا تاریخی سنگِ میل جس نے قازقستان کو ایک جدید قوم بننے کی راہ پر گامزن کیا۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے قازقستان کا سفر اس کے عوام کی استقامت اور مسلسل ترقی کا عکاس ہے، یہ دن قازقستان کے ایک خودمختار جمہوری ریاست کے طور پر اعلان کی یاد بھی تازہ کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 1986 میں الماتے میں ہونے والے ژیلتوکسان مظاہروں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے، جب قازقستان کے نوجوانوں نے سوویت پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیاجو آزادی کے لئے عوام کے عزم کی علامت بنا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں جو مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، ہم اقوامِ متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت بین الاقوامی فورمز پر قازقستان کی مستقل حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تجارت، توانائی اور علاقائی روابط کے شعبوں میں ہمارا تعاون مسلسل مضبوط ہو رہا ہے جبکہ سی پیک کے ذریعے امید افزا مواقع بھی سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں صدر قاسم جومارت توقایف اور قازقستان کے عوام کے لئے خوشحالی اور استحکام کی دلی تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں اور اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان علاقائی امن اور ترقی کے حصول کے لئے قازقستان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کا عزم رکھتا ہے۔







