صدرِ رجب طیب اردوان کا نائجیرین صدر کو تہنیتی پیغام

184

استنبول۔ 02 مارچ (اے پی پی) صدر رجب طیب اردوان نے نائجیریا کے صدر محمد بخاری کو دوبارہ صدارتی عہدے پر منتخب ہونے کی مبارکباد دی ہے۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ترک صدارتی ترجمان کے مطابق صدر اردوان نے نائجیرین صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے نائجیریا کے صدر محمد بخاری کو دوبارہ صدارتی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ نائجیریا میں 23 فروری کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں بخاری کو فتح حاصل ہوئی تھی۔