سلک بینک لمیٹڈ کا منافع 1.33 ارب روپے

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) سال2018ءکے دوران سلک بینک لمیٹڈ نے 1.33 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے۔ سلک بینک کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ سال کے دوران بینک کے منافع میں17فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بینک کی خالص انٹریسٹ آمدن میں20 فیصد کے اضافہ سے بینک کو 1.119 ارب روپے کی آمدن ہوئی جبکہ نان فنڈز آمدن بھی16 فیصد تک بڑھ گئی اور سال2018ءکے لئے سلک بینک کا آپریٹنگ پرافٹ 3.146 ارب روپے تک بڑھ گیا۔