صدرِ مملکت ممنون حسین کی ناروے کے سبکدوش ہونے والے سفیر سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) صدرِ مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مواقع کی سرزمین ہے اور یہاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بات ناروے کے سبکدوش ہونے والے سفیر ٹورے نیڈریبوسے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدرِ مملکت نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) صدرِ مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مواقع کی سرزمین ہے اور یہاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بات ناروے کے سبکدوش ہونے والے سفیر ٹورے نیڈریبوسے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدرِ مملکت نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری کے لیے ان کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان ناروے کے درمیان تجارت او رتعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری نے دنیا کے مختلف خطوں کے درمیان فاصلے کم کر دیئے ہیں جس سے ناروے بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔