صدرِ مملکت کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ خاران اور مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کرنا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظہر ہے۔

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ خاران اور مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کرنا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارروائیوں میں شریک افسران و جوانوں کی جرات، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی مکمل بیخ کنی تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

 

مزید خبریں