صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے جی 10 مرکز میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا

150
Ahsan Zafar Bakhtavari,
سوشل میڈیا کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ کے روک تھام کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے جی 10 مرکز میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا، پلانٹ کی تنصیب کے تمام اخراجات انہوں نے اپنے ذاتی فنڈ سے ادا کئے ہیں۔صدر آئی سی سی ائی اس سے قبل جی 11 مرکز میں بھی ذاتی فنڈ سے پلانٹ فراہم کر چکے ہیں جبکہ اسلام آباد کے دیگر مراکز میں بھی پلانٹس کی فراہمی پر کام جاری ہے جن کا آئندہ دنوں میں افتتاح کیا جائے گا۔

پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے سردار خان زمری،انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ اسلام اباد چیمبر کے سابق صدر اور یونائٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری بلو ایریا ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر یوسف راجپوت ٹریڈر ویلفیئر ایسوسی ایشن جی ٹن مرکز کے صدر اخلاق عباسی جنرل سیکرٹری اظہر امین صدر ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی 11 نعیم اختر اعوان اور رانا عبدالقدیر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر تاجران کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔

صدر آسلام اباد چیمبر اف کامرس انڈسٹری احسن بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام اباد کے مراکز میں بہت سے ترقیاتی کام تاخیر کا شکار رہے ہیں جن کی تکمیل کے لیے ہم نے سی ڈی اے، ایم سی آئی اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام شروع کیا ، سی ڈی اے کی طرف سے ہمیں یہ کہا گیا کہ انہیں فنڈز کی کمی کا مسئلہ ہے تو ہم نے اس مسئلے کو کاموں میں تاخیر کی وجہ بننے کے بجائے خود اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا، پانی کی فراہمی جیسا نیک اور انسانی خدمت کا کام اور کوئی نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس منصوبے کی نگرانی خود کر رہے ہیں اور جی 11 جی 10 کے بعد اب اس منصوبے کو اسلام اباد کے دیگر تجارتی مراکز تک لے جایا جائے گا ۔اس حوالے سے سی ڈی اے کے ساتھ این او سی کے لیے ہماری بات چیت چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی نظر نہ صرف اسلام آباد کے شہری مراکز پر ہے بلکہ وہ ترنول بہارہ کہو سمیت دیگر مضافاتی علاقوں پر بھی اتنی ہی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور ان علاقوں میں بھی فلٹریشن پلانٹس سمیت دیگر تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اپنے مسائل خود حل کر سکتی ہے لیڈرشپ کو آگے آنا چاہیے اور مثال قائم کرنی چاہیے ۔

اس موقع پر صدر اسلام آباد چیمبرنے سی ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے منصوبوں کی تکمیل کے لیے تعاون فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے سردار خان زمری نے اپنے ذاتی فنڈ سے مختلف مراکز میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب پر صدر آئی سی سی ائی کو خراج تحسین پیش کیا اور انہوں نے اس کو بزنس کمیونٹی کے لیے ایک مثال قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ اسلام آباد چیمبر اور صدر آئی سی سی آئی کے ساتھ مل کر اس منصوبے کے لیے سی ڈی اے کی طرف سے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں دیگر مراکز میں صدر آئی سی سی آئی کی طرف سے فیڈریشن پلانٹس کی تنصیب کے لیے این او سی کی درخواست موصول ہوئی ہیں جنہیں جلد منظور کر لیا جائے گا۔صدر آل پاکستان مرکزی انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنے ذاتی اخراجات سے مختلف مراکز میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کی بنیادی ضرورت پوری کر رہے ہیں جو ایک طرف شاندار مثال ہے تو دوسری طرف اپنے وعدے کی تکمیل اور کمٹمنٹ کا اعلی نمونہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف اسلام آباد بلکہ پاکستان بھر کے تمام تاجروں تنظیموں کے عہدہ داران اور چیمبرز کو اسلام آباد چیمبر کے صدر کی مثال پیش کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے سرکاری فنڈز کا انتظار کرنے کے بجائے اہم قدم اٹھایا اور اپنے ذاتی فنڈ سے اسلام اباد میں ترقیاتی کاموں کو پورا کر رہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی 10 مرکز اخلاق عباسی نے کہا کہ وہ صدر اسلام اباد چیمبر اف کامرس کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے اپنی جیب سے لاکھوں روپیہ اسلام آباد کے تاجروں کی خدمت کے لیے وقف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر اسلام آباد چیمبر اف کامرس نے اپنے انتخاب کے وقت تاجروں سے جو وعدے کیے تھے ہم خود اپنی انکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ وہ دن رات ایک ایک کر کے ان وعدوں کی تکمیل کے لیے سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا ہر چھوٹا بڑا تاجر صدر اسلام آباد چیمبر کا دست و بازو بن کر شہر کی بہتری کے لیے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ فخر محسوس کرتے ہیں کہ کہ وہ ایسے نوجوان لیڈر کے ساتھ وابستہ ہیں جو شہر کے تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے نہ صرف متحرک ہے بلکہ اس کے نتائج بھی سامنے ا ٓرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اور اپنی ایسوسی ایشن کی جانب سے فلٹریشن پلانٹ جیسی بنیادی ضرورت اپنے ذاتی فنڈ سے فراہمی پر صدر اسلام اباد چیمبر اف کامرس کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔گروپ لیڈر بلو ایریا یوسف راجپوت نے اپنے خطاب میں صدر آئی سی سی آئی کی بزنس کمیونٹی کے لیے خدمات کا تذکرہ کیا اور صدر آئی سی سی آئی کو خراج تحسین پیش کیا۔