اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) صدر آزاد جموںکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی موجود ہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تعلیم ، صحت اور صاف پانی کی دستیابی ہر شہری کا حق ہے۔علاقہ نڑھ راولاکوٹ کے لوگوں کے مسائل کا احساس ہے ان خیالات کا اظہار صدر آزادجموں و کشمیر نے علاقہ نڑھ کے ایک وفد سے بات چیت …
صدر آزادجموں و کشمیر کی علاقہ نڑھ کے ایک وفد سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) صدر آزاد جموںکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی موجود ہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تعلیم ، صحت اور صاف پانی کی دستیابی ہر شہری کا حق ہے۔علاقہ نڑھ راولاکوٹ کے لوگوں کے مسائل کا احساس ہے ان خیالات کا اظہار صدر آزادجموں و کشمیر نے علاقہ نڑھ کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے سردار تصدق حسین کی قیادت میں صدر آزادجموں وکشمیر سے جمعہ کو یہاںصدارتی بلاک کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کی۔وفد میں سردار تصدق حسین ، سردار الطاف ،سردار ارشاد اور سردار مقبول شامل تھے۔وفد نے صدر گرامی کو نڑھ کے مسائل تفصیل سے بیان کئے اور مطالبہ کیا کہ بی ایچ یو نڑھ کی عمارت کی تعمیر کروائی جائے اور نڑھ گرلز ہائی سکول میں سٹاف کی کمی کو بھی پورا کیا جائے اور سکول کی عمارت کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے ۔









