صدر آزادکشمیر سردار محمد مسعود خان کا مہاجر کیمپ مانک پیاں کا دورہ

160

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے گزشتہ روز یہاں مہاجر کیمپ مانک پیاں کا دورہ کیا اور کشمیر سکل ڈویلپمنٹ سکول کا معائنہ کیا۔ اس موقعہ پر مہاجرین کے نمائندوں نے صدر آزاد کشمیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیری بحیثیت مجموعی دستکار، ہنرمند، امن پسند اور جنگ و جدل سے نفرت کرنے والے لوگ ہیں۔ مہاجرین کے مسائل کے حل کیلئے حکومت سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے بتایا ہے کہ مہاجرین کے گزارہ الاﺅنس کو ماہانہ 15 سو روپے سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کیا جا رہا ہے اور سرکاری ملازمتوں میں بھی مہاجرین کے کوٹے پر عملدرآمد کیا جائے گا۔