صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ممبر قانون ساز اسمبلی پیر محمد مظہر سعید شاہ کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

152

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ممبر قانون ساز اسمبلی و چیئرمین معائنہ عملدرآمد کمیشن پیر محمد مظہر سعید شاہ کے بڑے بھائی محمد اکبر شاہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم محمد اکبر شاہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا کرے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔