اسلام آباد ۔یکم ستمبر(اے پی پی) یکم ستمبر:صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 35 اے کی سماعت کا جنوری 2019 تک ملتوی ہونا کشمیر میں آزادی پسند لوگوں کی فتح ہے ۔ کشمیری جدوجہد آزادی کشمیر کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے اپنی کاوششیں جاری رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو …
صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔یکم ستمبر(اے پی پی) یکم ستمبر:صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 35 اے کی سماعت کا جنوری 2019 تک ملتوی ہونا کشمیر میں آزادی پسند لوگوں کی فتح ہے ۔ کشمیری جدوجہد آزادی کشمیر کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے اپنی کاوششیں جاری رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ جنہوں نے ایوان صدر مظفرآباد میں ان سے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماﺅں نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ وہ کشمیر کے اپنے بہن بھائیوںکے لئے ہر طرح کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو کوئی حق نہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت اورلوگ مقبوضہ کشمیر کے اپنے بہن بھائیوں کی پشت پر کھڑے ہیں اور ہم ان کی حمایت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ۔








