اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے دنیا کے امن پسند ممالک اور اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے ظلم و جبر کا شکار کشمیریوں کے مصائب و مشکلات میں کمی لانے کیلئے آگے آئیں اور بھارت کو مسئلہ کشمیر پرامن سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر مجبور کریں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو …
صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کی یونیورسل پیس فیڈریشن کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے دنیا کے امن پسند ممالک اور اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے ظلم و جبر کا شکار کشمیریوں کے مصائب و مشکلات میں کمی لانے کیلئے آگے آئیں اور بھارت کو مسئلہ کشمیر پرامن سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر مجبور کریں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ڈاکٹر افسر راٹھور اور امبرتو اینجلوسی پر مشتمل یونیورسل پیس فیڈریشن کے دو رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صدر آزاد کشمیر اس بات کا ایک بار پھر اعادہ کیا کہ پاکستان اور جموں وکشمیر کے عوام پرامن ذرائع سے مسئلہ کشمیر کے حل کی اہمیت پر یقین رکھتے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان کی تمام مثبت کوششوں اور بین الاقوامی سطح پر ثالثی کی پیشکشوں پر خیرمقدم کے باوجود بھارت نے مذاکرات اور بات چیت کے دروازے بند کر رکھے ہیں او ر وہ دوسرے ممالک کی طرف سے ثالثی کی پیشکشوں کو بھی مسترد کرتا چلا آ رہا ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اس سال 5 اگست کے بعد بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر پر جارحیت، قبضہ اور ریاست کے محاصرے کے بعد جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس کے پیش نظر بین الاقوامی سطح پر پرامن ذرائع سے مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پہلے سے کئی زیادہ بڑھ گئی ہے۔ کشمیر کے بارے میں بھارتی حکومت کے اقدامات کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری متحرک کردار ادا کر کے صورتحال کو جنگ کی طرف جانے سے روکے کیونکہ جنگ تنازعہ کشمیر کا حل نہیں ہے بلکہ یہ پورے خطہ کو مزید مشکلات میں دھکیل دے گی۔ صدر آزادکشمیر نے یونیورسل پیس فیڈریشن کی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم فیڈریشن کی ان کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امن و سلامتی کو یقینی بنا نا اگرچہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے لیکن امن کے قیام کے لئے یونیورسل پیس فیڈریشن اور اس جیسی دوسری تنظیمیں بھی امن کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یونیورسل پیس فیڈریشن کے نمائندوں نے صدر آزادکشمیر کو بتایا کہ ان کی تنظیم اگلے سال فروری میں ورلڈ سمٹ 2020ء منعقد کر رہی ہے جس میں پاکستان کی قیادت کو بھی مدعو کیا گیا۔ ڈاکٹر صدیق راٹھور نے بتایا کہ فروری 2020ء میں ہونے والی ورلڈ سمٹ میں مختلف ممالک کے سربراہان ریاست اور حکومت کے علاوہ 350 سے زیادہ عالمی مندوبین شرکت کریں گے جو پاکستانی قیادت کو اپنا موقف عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے کیلئے اہم موقع ہو گا۔ یاد رہے کہ یونیورسل پیس فیڈریشن نے مئی 2018ء میں صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کو امن کے فروغ اور دنیا سے نسلی، قومی اور مذہبی تعصب میں کمی لانے کے حوالے سے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے امن کا سفیر قرار دیا تھا۔ یونیورسل پیس فیڈریشن مختلف تنظیموں اور افراد کا ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے جو دنیا امن، مذہبی ہم آہنگی، انسانی ترقی اور تعلیم کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے۔








