اسلام آباد۔ 07 مئی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے شوپیاں میں حالیہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے نام نہاد سکیورٹی آپریشن کی آڑ میں 10 معصوم کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میںبھارتی افواج نے کالے قوانین کے تحت سرعام قتل و غارت گری کا بازار گرم کر رکھا ہے اور اس نے انسانی …
صدر آزاد کشمیرکی شوپیاں میں 10 معصوم کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 07 مئی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے شوپیاں میں حالیہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے نام نہاد سکیورٹی آپریشن کی آڑ میں 10 معصوم کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میںبھارتی افواج نے کالے قوانین کے تحت سرعام قتل و غارت گری کا بازار گرم کر رکھا ہے اور اس نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اپنی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا حق، حق خودارادیت مانگ رہے ہیں جو کہ ان کا بنیادی اور پیدائشی حق ہے بھارت انہیں ان کا تسلیم شدہ حق دینے کی بجائے ان کو جدوجہد آزادی سے دستبردار کرنے کےلئے ظلم و جبر کے ہر ممکن ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔







