صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے سینئر وزیر آزاد حکومت چوہدری طارق فاروق کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے سینئر وزیر آزاد حکومت چوہدری طارق فاروق نے ایوان صدر کشمیر ہاﺅس اسلام آبا د میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں قائدین نے آزاد کشمیر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبہ جات بلخصوص سڑکات کی تعمیر کو اعلی معیار …

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے سینئر وزیر آزاد حکومت چوہدری طارق فاروق نے ایوان صدر کشمیر ہاﺅس اسلام آبا د میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں قائدین نے آزاد کشمیر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبہ جات بلخصوص سڑکات کی تعمیر کو اعلی معیار کے ساتھ بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔ اس موقع پر صدر گرامی نے مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کے نفاذ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی اقدام سے مقبوضہ ریاست میں انسانی حقوق کی مزید خلاف ورزیوں کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آٹھویں بار گورنر راج کے نفاذ سے یہ بات عیاں و چکی ہے کہ ہندوستان کی کشمیر پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔صدر نے حال ہی میں پلوامہ میں ہندوستانی افواج کے آپریشن میں تین کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت پر کڑی تنقید اور مزاحمت کی۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اس طرح کے جبر و استبدال سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلا نہیں جا سکتا۔