صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کاماڑی پٹرولیم کمپنی کے زیر اہتمام کشمیر یکجہتی ریلی سے خطاب

اسلام آباد ۔24 اگست (اے پی پی)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہم بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے احمقانہ حرکت کر کے نہ صرف تنازعہ کشمیر کو دنیا کی توجہ کا مرکز بنایا بلکہ پوری پاکستانی اور کشمیری قوم کو بھی متحد کر دیا ، مودی کی جماعت اور اس کے سیاسی اتحادی جس راستے پر چل رہے …

اسلام آباد ۔24 اگست (اے پی پی)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہم بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے احمقانہ حرکت کر کے نہ صرف تنازعہ کشمیر کو دنیا کی توجہ کا مرکز بنایا بلکہ پوری پاکستانی اور کشمیری قوم کو بھی متحد کر دیا ، مودی کی جماعت اور اس کے سیاسی اتحادی جس راستے پر چل رہے ہیں وہ بھارت کے مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کو متحد کر دے گا اور ایک وقت آئے گا جب کشمیر میں بھارت کا نام لیوا کوئی نہیں رہے گا ۔ اسلام آباد میں ماڑی پٹرولیم کمپنی کے زیر اہتمام کشمیر یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مودی حکومت نے ظلم و بربریت اور دہشت گردی میں نازی جرمنی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور پورے مقبوضہ جموں و کشمیر کو گیس چیمبر میں تبدیل کر دیا لیکن مودی کو ہٹلر اور اس کی نازی جماعت کے انجام سے سبق سیکھنا چاہئے جس کے مظالم دنیا کی تاریخ میں سیاہ ترین باب کے طور پر آج بھی موجود ہیں ۔ تقریب سے آزاد کشمیر کی سابق وزیر فرزانہ یعقوب ، سکھ کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر سردار پرتاپ سنگھ ، بشپ ندیم کامران ، شان شاہد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ ماڑی پٹرولیم کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم احمد ، جنرل منیجر (ایڈمن ) بریگیڈیئر شہریار خان ، جنرل منیجر بریگیڈیئر غفار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

مزید خبریں