اسلام آباد۔ 07 مئی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو (بی آر آئی) ایک تاریخی سنگ میل ہے جس سے علاقائی روابط بڑھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر اہتمام بین الاقوامی میری ٹائم سمپوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم پاکستان …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر اہتمام بین الاقوامی میری ٹائم سمپوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 07 مئی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو (بی آر آئی) ایک تاریخی سنگ میل ہے جس سے علاقائی روابط بڑھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر اہتمام بین الاقوامی میری ٹائم سمپوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے میزبان تھے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے بحریہ یونیورسٹی اور منتظمین انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کو شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت حاضر میں بحری تجارت اور پاکستان کی اقتصادی صلاحیتوں کو فروغ دینے کےلئے ایک اہم و مو¿ثر پیشرفت ہے۔







