اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ شیخ عبد العزیز شہید نے اپنا لہو دے کر آزادی کا جو چراغ جلایا تھا وہ پوری آب و تاب کے ساتھ آج بھی کشمیر کے چپے چپے اور قریہ قریہ میں روشن ہے، آج کشمیری قوم شیخ مرحوم کے مشن کو لے کر آزادی کی جدوجہد میں بر سرپیکارہے، ہم …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا شہید شیخ عبد العزیز کو ان کی برسی پر زبردست خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ شیخ عبد العزیز شہید نے اپنا لہو دے کر آزادی کا جو چراغ جلایا تھا وہ پوری آب و تاب کے ساتھ آج بھی کشمیر کے چپے چپے اور قریہ قریہ میں روشن ہے، آج کشمیری قوم شیخ مرحوم کے مشن کو لے کر آزادی کی جدوجہد میں بر سرپیکارہے، ہم شہید شیخ عبد العزیز کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس موقع پر ان کے ساتھی حریت رہنماءسیدشبیر شاہ جو کئی دہائیوں سے تحریک آزادی کی خاطر پابند سلاسل ہیں ان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے شیخ عزیمت شیخ عبد العزیز کی برسی کے موقع پرجموں و کشمیر ہاوس اسلام آباد میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے سابق صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان،عبد الرشید ترابی ممبر قانون ساز اسمبلی، حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمد صفی ، سید فیض نقشبندی کنونیئر حریت کانفرنس،سید تجمل الاالسلام ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کشمیر میڈیا سروس، شیخ محمد یعقوب اور اعجاز رحمانی نے بھی خطاب کیا۔








