صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کوچنگ ژیانگ کمپنی کی جانب سے 720 میگاواٹ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوام الناس کو آسانی میسر آ سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو چنگ ژیانگ کمپنی کی جانب سے 720 میگاواٹ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر دی جانے والی تفصیلی بریفنگ کے دوران کیا۔ …

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوام الناس کو آسانی میسر آ سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو چنگ ژیانگ کمپنی کی جانب سے 720 میگاواٹ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر دی جانے والی تفصیلی بریفنگ کے دوران کیا۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ پاور سیل نوید گیلانی، ڈائریکٹر آزاد کشمیر پرائیویٹ پاور سیل امجد آفتاب قریشی، سدھنوتی، راولاکوٹ، سنہسہ کی ضلعی انتظامیہ کے آفیسران بھی موجود تھے۔ بریفنگ کے دوران صدر ریاست کو بتایا گیا کہ آزاد پتن پل کو عالمی معیار کے مطابق موزوں جگہ پر تعمیر کیا جائے گا اور ساتھ ہی 7 کلو میٹر طویل گوئیں نالہ/آزاد پتن روڈ کو بھی اس نئے پل سے منسلک کیا جائے گا اور ایک فٹ برج بھی تعمیر کیا جائے گا جو پرانے فٹ برج کے قریب ہی موزوں جگہ پر ہو گا۔ صدر آزاد جموں و کشمیر کو یہ بریفنگ بھی دی گئی کہ آزادپتن/گوئیں نالہ سات کلو میٹر نئی روڈ اور نئے پل کے لئے زمین کے حصول اور مختلف مقامات پر ڈیزائن کی منظوری کے بعد تعمیراتی کام کا جلد آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات کی امید ظاہر کی کہ اگر اس منصوبے کےلئے مطلوبہ اراضی کے حصول کےلئے ضروری اقدامات جلد یکسو کر لئے گے تو یہ منصوبہ دو سال کی مختصر مدت میں مکمل ہو جائے گا۔

مزید خبریں