صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی صحافیوں کے گروپ سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے امریکہ میں قائم عالمی تنظیم جینو سائیڈ واچ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر متوقع نسل کشی کی وارننگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پہلے ہی منظم منصوبہ بندی سے کشمیریوں کی نسل کشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کےلئے …

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے امریکہ میں قائم عالمی تنظیم جینو سائیڈ واچ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر متوقع نسل کشی کی وارننگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پہلے ہی منظم منصوبہ بندی سے کشمیریوں کی نسل کشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کےلئے پوری وادی میں کرفیو نافذ کرکے دنیا کی نظر سے اوجھل اس خطہ میں نسل کشی کا عمل پوری طرح جاری ہے۔ کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر نے کہا کہ 5 اگست 2019ءکے بعد مقبوضہ کشمیر کا خطہ دنیا سے مکمل طور پر دنیا سے کٹا ہوا ہے اور دنیا اسی بات سے مکمل طور پر بے خبر ہے، وہاں بھارت کی تقریباً 9 لاکھ فوج محصور آبادی کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے اس کے بارے میں کوئی بات یقین کے ساتھ نہیں کہی جا سکتی، آہنی پردے کے پیچھے سے جو اطلاعات مختلف ذرائع سے مل رہی وہ انتہائی تشویشناک ہیں۔

مزید خبریں