صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی واشنگٹن ڈی سی میں پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی افواج کی طرف سے طاقت کااندھا دھند استعمال اور شوپیاں میں 14بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔صدرآزاد کشمیر جو ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں نے واشنگٹن ڈی سی میں ایک پریش کانفرنس میں امریکی اور پاکستانی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین …

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی افواج کی طرف سے طاقت کااندھا دھند استعمال اور شوپیاں میں 14بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔صدرآزاد کشمیر جو ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں نے واشنگٹن ڈی سی میں ایک پریش کانفرنس میں امریکی اور پاکستانی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال سے آگاہ کیا، اس موقع پر امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری بھی موجود تھے ۔صدر آزاد جموں وکشمیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ شوپیاں میں 14بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام بھارتی درندگی اور بربریت کی بدترین مثال ہے ۔ بھارتی افواج اِن معصوم کشمیریوں کو اپنے ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں جوبھارتی افواج کے ایک عرصہ سے ناجائز قبضہ کے خلاف اور اقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق اپنے حق خودداریت کے حصول کے لئے غیر مسلح اور پُر امن جدوجہد کر رہے ہیں ۔صدر آزادجموں وکشمیر نے کہا کہ 70سال سے جاری ظلم و جبر کے باوجود بھارت نہ صرف کشمیریوں کے جذبہ حُریت کو دبانے میں ناکام رہا ہے بلکہ وہ دنیا کے سامنے اپنے اس جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے کشمیریوں کو دہشت گرد ثابت کرنے میں بھی بری طرح ناکام رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جانب سے کسی قسم کی کوئی دہشت گردی نہیں ہو رہی ہے اگر کوئی دہشت گردی ہو رہی ہے تو وہ صرف اور صرف بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی ہو رہی ہے ۔