صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان اعتماد سازی کے حوالے سے تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی)صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصمہ شاکر کی کتاب ادب کا شاہکار ہے ۔ اعتماد سازی کے اقدامات، معیشت کے استحکام کا سبب بنتے ہیں ۔ لیکن ان پر عملدرآمد انتہاہی مشکل ہے، بھارت اور پاکستان کے درمیان امن کا قیام ہمیشہ ایک تشتہ تکمیل خواب ہی رہا جس کی بدولت پورا جنوبی ایشیاءایک ہیجانی کیفیت …

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی)صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصمہ شاکر کی کتاب ادب کا شاہکار ہے ۔ اعتماد سازی کے اقدامات، معیشت کے استحکام کا سبب بنتے ہیں ۔ لیکن ان پر عملدرآمد انتہاہی مشکل ہے، بھارت اور پاکستان کے درمیان امن کا قیام ہمیشہ ایک تشتہ تکمیل خواب ہی رہا جس کی بدولت پورا جنوبی ایشیاءایک ہیجانی کیفیت کا شکار ہے، ہم امن کے متلاشی ہیں لیکن امن کے سارے راستے کشمیر سے گزر کر آتے ہیں، ایٹمی ہتھیاروں سے پاکستان کا لیس ہونا ہندوستان کو ایک آنکھ بھی نہیں بھاتا اور وہ عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی حتی المقدور کوششوں میں مصروف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان اعتماد سازی اور جی ٹی روڈ سے متعلق ڈاکٹر عاصمہ شاکر خواجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں