صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

President Asif Ali Zardari
President of Pakistan Asif Ali Zardari

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری آج(پیر کو)کوئٹہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ بلوچستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ صدر مملکت کو بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، انہیں بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں وزیراعلیٰ بلوچستان عشائیہ دیں گے، صدر مملکت بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے نومنتخب ممبران سے بھی ملاقات کریں گے۔\