صدر آصف علی زرداری کا امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کے اعلان کا خیرمقدم

صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ ایک حتمی معاہدے کی راہ ہموار اور خطے میں پائیدار اور جامع امن کی بنیاد ہوگا ۔

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ ایک حتمی معاہدے کی راہ ہموار اور خطے میں پائیدار اور جامع امن کی بنیاد ہوگا ۔

پیر کو ’’ایکس ‘‘ پر اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے اس مشکل دور میں ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کی مسلسل حمایت کی ہے۔

یہ پیش رفت کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنانے اور باہمی احترام اور بامعنی روابط کے ذریعے تنازعات کے پُرامن حل کو فروغ دینے کی جانب بھی ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ کوششیں خطے اور پوری دنیا کے لیے مزید امن، استحکام اور خوشحالی کا باعث بنیں۔