پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے وقار ظاہر ہاسٹل میں گیس لیکج کے باعث دھماکے اور آگ لگنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تر جمان ریسکیو 1122پشاورکے مطابق واقعہ پیر کی صبح تقریباً آٹھ بجے پیش آیا، جب ہاسٹل کے روم میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے وقار ظاہر ہاسٹل میں گیس لیکج سے دھماکہ، 3افراد زخمی
پشاور۔ 15 جون (اے پی پی):پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے وقار ظاہر ہاسٹل میں گیس لیکج کے باعث دھماکے اور آگ لگنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تر جمان ریسکیو 1122پشاورکے مطابق واقعہ پیر کی صبح تقریباً آٹھ بجے پیش آیا، جب ہاسٹل کے روم میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے بعد کمرے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے کمرے کے رہائشی سمیت3افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اور ہسپتال انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو برن اینڈ پلاسٹک سرجری سینٹر منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ہسپتال کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔









