مردان میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارہ کو حادثہ، فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ ، پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ طٰہٰ عباسی شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر

پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران مردان کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس افسوسناک حادثے کے نتیجے میں پاک فضائیہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ طٰہٰ عباسی جامِ شہادت نوش کر گئے۔

راولپنڈی ۔15جون (اے پی پی):پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران مردان کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس افسوسناک حادثے کے نتیجے میں پاک فضائیہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ طٰہٰ عباسی جامِ شہادت نوش کر گئے۔

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ایئر ہیڈکوارٹرز کی جانب سے تحقیقات کے لیے ایک بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، سروسز چیفس اور پاکستان کی مسلح افواج کے تمام افسران و جوانوں نے اس المناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔