صدر آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

131
President Asif Ali Zardari
President Asif Ali Zardari

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران 4 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لئے کارروائیاں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی-