اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینكو کو ساتویں مرتبہ بطور صدر انتخاب پر مبارکباد دی ہے۔
پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ صدر لوکا شینکو کی قیادت میں پاکستان اور بیلاروس کے مابین دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ صدر مملکت نے بیلاروس کے صدر کی کامیابی اور عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔