لاہور۔21اکتوبر (اے پی پی):صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پاکستان ویک مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔انہوں نے محمد ناصر الاحمدی سیکرٹری جنرل مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے ملاقات کی۔ملاقات میں جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید،کمرشل اتاشی سعدیہ خان بھی شریک ہو ئیں۔صدر ایف پی سی سی آئی نے سیکرٹری جنرل اور قونصلر جنرل کے ہمراہ مکہ چیمبر میں …
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا پاکستان ویک مکہ چیمبر کا دورہ

مزید خبریں
لاہور۔21اکتوبر (اے پی پی):صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پاکستان ویک مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔انہوں نے محمد ناصر الاحمدی سیکرٹری جنرل مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے ملاقات کی۔ملاقات میں جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید،کمرشل اتاشی سعدیہ خان بھی شریک ہو ئیں۔صدر ایف پی سی سی آئی نے سیکرٹری جنرل اور قونصلر جنرل کے ہمراہ مکہ چیمبر میں نمنعقدہ پاکستان ایکسپو کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات،بی ٹو بی ریلیشن،انڈسٹری کوآپریشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے سعودی بزنس کمیونٹی کی قیادت کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلے راہ ہموار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے مکہ چیمبر کی طرف سے پاکستان ویک کی میزبانی پر شکریہ اداکیا ۔سیکرٹری جنرل مکہ مکرمہ چیمبر آف کامرس نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات میں نائب صدر فیڈریشن طارق جدون،چیئر میں کیپیٹل آفس کریم عزیز ملک ،چیئر مین کوارڈینیشن ملک سہیل سمیت دیگر شریک ہوتے۔








