صدر ایف پی سی سی آئی کا اسلام آباد پولیس اور ایف پی سی سی آئی کے تحت فٹنس گالا سے خطاب

147
Atif Ikram Sheikh
Atif Ikram Sheikh

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):وفاقی ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی)کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اسلام آباد پولیس اور ایف پی سی سی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ فٹنس گالا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت اور فٹنس کو اجاگر کرنے کیلے گالا ایک مثبت کوشش ہے ،شہریوں کے درمیان فٹنس کے حوالے آگاہی کو پھیلانے کی شدید ضرورت ہے ،سول سوسائٹی ،حکومت اور اداروں کو اس حوالے سے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے،شہر کیلیے پولیس کے جوانوں نے بے پناہ قربانیوں کے ذریعے شہر کو محفوظ بنایا ہے ،یہ گالا اسلام پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا بھی موقع ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا بطور معاشرہ فٹنس کے حوالے سے معیار انتہائی افسوس ناک ہے ،سوسائٹی جب تک فٹ نہیں ہو گی ترقی کی دوڑ میں ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے ،ایک پر امن اور صحت مند دماغ اور جسم ہی بہتر ائیڈیاز تخلیق کر سکتا ہے،بزنس کمیونٹی اس نوبل کاز کیلے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔