اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ممتاز عالم دین و امیر جمعیت اہلحدیث آزاد کشمیر مولانا انور رکن الدین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مولانا انور رکن الدین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔