سیالکوٹ۔22اکتوبر (اے پی پی):صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی)سید احتشام مظہر نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیوسیالکوٹ احمد شجاع اور کمشنر بشریٰ فاطمہ کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں سیالکوٹ کی تاجر برادری کےمسائل، خاص طور پر موخر سیلز ٹیکس کی کلیئرنس اور زیر التوا انکم ٹیکس ریفنڈز کے ساتھ ساتھ نارمل ٹیکس رجیم کے تحت فائلنگ کے لیے سہولت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ …
صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اور کمشنر سے ملاقات، موخر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈز پر تفصیلی گفتگو کی

مزید خبریں
سیالکوٹ۔22اکتوبر (اے پی پی):صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی)سید احتشام مظہر نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیوسیالکوٹ احمد شجاع اور کمشنر بشریٰ فاطمہ کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں سیالکوٹ کی تاجر برادری کےمسائل، خاص طور پر موخر سیلز ٹیکس کی کلیئرنس اور زیر التوا انکم ٹیکس ریفنڈز کے ساتھ ساتھ نارمل ٹیکس رجیم کے تحت فائلنگ کے لیے سہولت پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اس ملاقات کا مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت اور فوری ادائیگی کے عمل کو بہتر بنانا تھاتاکہ مقامی صنعتکاروں اور تاجروں کو مالی مشکلات سے نجات دلائی جا سکے۔ صدر چیمبر نے زور دیا کہ ریفنڈز کی بروقت ادائیگی سے کاروباری طبقے کے اعتماد میں اضافہ ہو گا اور معاشی سرگرمیوں کو تقویت ملے گی۔چیف کمشنر نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر تاجر برادری کے تعاون سے نظام میں بہتری لانے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ متعلقہ محکمے جلد از جلد ریفنڈز کے اجرا کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو نئے ٹیکس نظام میں آسانی سے منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔سیالکوٹ چیمبر نے امید ظاہر کی کہ یہ ملاقات ٹیکس ریفنڈز کے معاملات کو حل کرنے کی جانب ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگی اور کاروباری برادری کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔








