صدر عارف علوی نے حلقہ این اے 247 کے ضمنی انتخاب میں اپنا ووٹ ڈیفنس فیز سیون کراچی میں قائم پولنگ سٹیشن میں کاسٹ کیا

98
APP17-21 KARACHI: October 21 - President Dr. Arif Alvi casting vote during by-election in constituency NA 247 at polling station in DHA area. APP photo by Abbas Mehdi

کراچی/ اسلام آباد۔21 اکتوبر(اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 کے اتوار 21 اکتوبر 2018ءکو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب میں اپنا ووٹ ڈی ایچ اے ماڈل سکول ڈیفنس فیز سیون کراچی میں قائم پولنگ سٹیشن میں کاسٹ کیا۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے247کی نشست ڈاکٹر عارف علوی کے صدرمملکت منتخب ہونے پر خالی ہوئی تھی۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عام طور پر ضمنی انتخاب میں ٹرن آوٹ کم ہوتا ہے تاہم ووٹرز کو چاہیئے کہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے متعلقہ پولنگ اسٹیشن آئیں اور اپنے امیدوار کو ووٹ دیں۔