صدر عارف علوی نے حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ فار ٹیکنالوجی کے ریکٹر کی تقرری کی منظوری دی

115
صدر مملکت

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعید الدین شیخ کی بطور ریکٹر حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ فار ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز تقرری کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر پریس ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ فار ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز ایکٹ کے سیکشن 13 کے تحت تقرری کی منظوری دی گئی۔صدر مملکت نے سرچ کمیٹی کی جانب سے ریکٹر کے عہدے کے لیے سفارش کردہ تین امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد تقرری کی منظوری دی۔