صدر عارف علوی نے محمد سلیم بیگ کو دوبارہ چیئرمین پیمرا مقرر کر دیا

199
صدر مملکت

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عار ف علوی نے محمد سلیم بیگ کو دوبارہ چیئرمین پیمرا مقرر کر دیا ہے، تقرری کی مدت 65 سال عمر مکمل ہونے پر30ستمبر 2025 تک ہوگی ۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے محمد سلیم بیگ کوپاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کا دوبارہ چیئرمین مقرر کر دیا ۔