صدر عارف علوی نے محمد کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 101، ایک، کے تحت دی ہے ۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ کا عہدہ عمران اسماعیل کے استعفی کے بعد سے خالی تھا۔