اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری عراق کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، دورہ کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے عراق کے صدر اور وزیرِ اعظم سے ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اپنے دورہ کے دوران نجف …
صدر مملکت آصف علی زرداری عراق کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، دورہ کے دوران عراق کے صدر اور وزیرِ اعظم سے ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری عراق کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، دورہ کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے عراق کے صدر اور وزیرِ اعظم سے ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اپنے دورہ کے دوران نجف اور کربلا کے گورنرز سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی تعاون اور روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر آصف علی زرداری نے بغداد، نجف اور کربلا میں مقاماتِ مقدسہ پر حاضری دی اور عقیدت کا اظہار کیا ۔انہوں نے عراق کے دورہ کے دوران کربلا میں روضہ حضرت امام حسینؑ اور حضرت عباس بن علیؑ پر حاضری دی۔
صدر مملکت نے دونوں مقامات پر فاتحہ خوانی کی ۔انہوں نے حضرت امام حسینؑ کی قربانی کو حق، عدل اور استقامت کی ابدی علامت قرار دیا۔ انہوں نے اس موقع پر امتِ مسلمہ کے لیے امن، اتحاد اور سلامتی کی دعا کی۔ انہوں نے نجف میں حضرت علی رضی آللہ تعالیٰ عنہ کے روضہ پر حاضری دی اور دعا کی جبکہ روضہ حضرت امام حسینؑ پر گفتگو کرتے ہوئے ان کی تعلیمات کو حق، عدل اور انسانیت کےلئے رہنما قرار دیا ۔انہوں نے دونوں مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے بھی ملاقات کی۔







