صدر مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان میں مُختلف کارروائیوں میں 23 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

138
صدر مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان میں مُختلف کارروائیوں میں 23 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں مُختلف کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 23 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

ایوان صدر پریس ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے قلات اور ہرنائی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیوں کے دوران 23 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی،

دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔ صدر مملکت نے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار بھی کیا۔