صدر مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ہے۔ منگل کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں زخمی ہونے …

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ہے۔

منگل کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں زخمی ہونے والے اہل کاروں کے لئے بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں ملک اور خطے میں امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ​بیرونی ایماء پر ملک کا امن تباہ کرنے والوں کو سر نہیں اٹھانے دیں گے۔